لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے بعد ٹیسٹ فارمیٹ میں نمبر ون بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔قومی ٹیم کے 27 سالہ کپتان آئی سی سی رینکنگ ون ڈے اور ٹی20 فارمیٹس کی پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انکا چوتھا نمبر ہے، انگلیںڈ کے سابق کپتان جو روٹ پہلے، مارنس لیبوشین دوسرے، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے آج دورہ سری لنکا پر روانہ ہوگی، اس دوران بابراعظم کے پاس اپنی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہوگا۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]