ایران کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے، امریکی صدر

تل ابیب: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اورحصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال خارج از امکان نہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے انقلابی گارڈز کو بدستور دہشتگردوں کی فہرست میں رکھا جائے گا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کرکے غلطی کی جس نے ایران کو مزید خطرناک بنا دیا۔ایران ماضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔امریکی صدر نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں کیا امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں