اپنوں کی بے حسی اور تنقید کا سامنا کرنے والے ویرات کوہلی کو بابر اعظم کی بڑی حمایت مل گئی

لاہور( آواز آن لائن)ایسے وقت میں جب بھارت کے مایہ ناز کھیلاڑی سابق کپتان ویرات کوہلی اپنے کیرئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں مسلسل خراب کارکردگی کے باعث انکے اپنے ملک میں سابق کرکٹرز ، عوام اور میڈیا ان پر شدید تنقید کررہے ہیں وہی ویرات کوہلی کو کہیں اور سے نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب سے بھرپور حمایت ملی ہے. سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سری لنکا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا ہے کہ “ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا. آپ اپنی جگہ مظبوطی سے کھڑے رہے”

بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ دونوں کے درمیان کافی انڈر سٹینڈنگ ہے اور ایک دوسرے کےلئے بہت احترام بھی ہیں. ویرات کوہلی کے پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ کافی اچھے مراسم ہیں اور اکثر انہیں میچ کے دوران پاکستانی کھیلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور خوشگوار موڈ میں بھی دیکھا جاتا رہا ہے. بابر اعظم کے اس جذبہ انڈین میڈیا نے بہت سراہا ہے اور کہا ہے ایسے وقت میں جب ویرات کوہلی کو اپنوں بے حسی اور تنقید کا سامنا ہے سرحد پار سے پاکستانی کپتان ان کی حمایت میں کھل کر سامنے آگئے ہیں. انڈین میڈیا کا کہنا ہے کھیل عوام کو قریب لاتے ہیں امید ہے اس قسم کے جذبات دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہوں.واضح رہے کہ مسلسل خراب فارم کی وجہ سے ویرات کوہلی کو “آرام”کی غرض سے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں