ناک سے دھکیل کر چوٹی پر مونگ پھلی پہنچانے کا ریکارڈ

کولوراڈو: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے ناک سے دھکیل کر مونگ پھلی کو پہاڑی کی اونچائی پر پہنچا کر ایسا کرنے والے تیز ترین فرد بنتے ہوئے ایک انوکھا ریکارڈ بنالیا۔53 سالہ بوب سیلم دراصل وہ چوتھے شخص ہیں جنہوں نے یہ انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے اور انہوں نے ایسا گزشتہ ریکارڈ سے ایک دن کے کم کے وقت میں کیا۔ سیلم جمعے کے روز کولوراڈو کی پائیکس چوٹی پر ایک ہفتے کے سفر کے بعد پہنچے۔ اس سے قبل یہ عمل آٹھ دنوں میں مکمل کیا گیا تھا۔
اپنی تکنیک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے سفر کا بڑا حصہ رات کو پورا کیا تاکہ وہ گرمی اور پہاڑی پر ہونے والے توجہ ہٹانے والے معاملات سے بچ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن کی روشنی میں کیا تو وہ ہر 10 منٹ، پانچ منٹ بعد رکتے اور کچھ تصاویر لیتے، لوگوں سے بات کرتے اور وہ تمام کام کرتے جو اس سفر میں مخل ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں