کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہوگئی

ممبئی: متنازعہ بیانات کے لیے شہرت رکھنے والی کنگانا رناوت کی نئی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی تنازعے کا شکار ہوگئی۔ کنگنا رناوت بھارت کی ممتاز سیاست داں، مہاتما گاندھی کی بیٹی اور سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر فلم بنا رہی ہیں جس میں 1975 سے 1977 کے درمیان بھارت میں نافذ کی گئی ’’ایمرجنسی‘‘ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اور اسی پر فلم کا نام بھی رکھا گیا ہے۔فلم کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ کنگنا نہ صرف اس میں اندراگاندھی کا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ وہ اس فلم کی مصنفہ اور ہدایتکارہ بھی ہیں۔ فلم کے پہلے ٹیزر میں کنگنا ہوبہو اندرا گاندھی نظر آرہی ہیں جس کا کریڈٹ آسکر ایوارڈ یافتہ ڈیوڈ مالینووسکی کو جاتا ہے۔کنگنا رناوت کا بالی ووڈ میں تعارف اب اداکاری سے زیادہ متنازع بیانات بن گئے ہیں۔ ہر وقت کسی نہ کسی تنازع کا شکار رہنے والی کنگنا رناوت کی فلم ’’ایمرجنسی‘‘ کا پہلا ٹیزر بھی تنازعے کا شکار ہوگیا۔مہاتما گاندھی کی جماعت کانگریس جس کی قیادت اب اندرا گاندھی کی بہو اور ان کے بیٹے کے ہاتھ میں ہے۔ اس جماعت نے کنگنا رناوت کے اندرا گاندھی کے کردار پر اعتراض کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلم انہیں ریلیز سے پہلے دکھائی جائے۔مدھیہ پردیش کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کی نائب صدر سنگیتا شرما نے کنگنا رناوت کو بی جے پی کی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فلم سابق وزیراعظم کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش ہے۔یاد رہے کہ مانی کارنیکا میں رانی لکشمی بائی اور تھلائیوی میں تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے للیتا کا کردار ادا کرنے کے بعد یہ کنگنا رناوت کی تیسری بایوپک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں