دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے باعث ایشیاکپ کو یو اے ای منتقل کردیا گیا ہے، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو مطلع کیا تھا کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کے باعث ایشیاکپ کی میزبانی سے قاصر رہیں گے۔
بی سی سی آئی کے صدر نے بورڈ کی اعلیٰ کونسل کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں مون سون سیزن اور بارشوں کے باعث ٹورنامنٹ کو یو اے ای منتقل کردیا ہے۔قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سری لنکا کی موجودہ صورتحال کے باعث ایشیا کپ کی میزبانی خطرے میں پڑگئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف