لاہور: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان کو خارج کرنے سے گریز کیا ہے۔سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ابھی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں کہا جاسکتا، کرکٹرز کو ایک عرصے تک اپنے ہوم گراؤنڈز پر کھیلنے کا موقع نہیں ملا لیکن ان کا کھیل کیلیے جذبہ ماند نہیں پڑا، پاکستانی سرزمین سے مسلسل ورلڈ کلاس کھلاڑی سامنے آرہے ہیں۔سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا جنوبی افریقہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سرپرائز پیکیج ثابت ہوا، دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلیا بھی فائنل کھیلنے کیلیے مضبوط امیدوار ہے مگر دورہ بھارت میں کھیلے جانے والے 4 ٹیسٹ میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاکستان، بھارت اور سری لنکا بھی حریفوں کو حیران کرتے ہوئے فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]