پیپلزپارٹی آیندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کرے گی: ابرار علی شاہ

نیویارک( آواز آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوشیرو فیروز(سندھ)سے رکن قومی اسمبلی ابرار علی شاہ نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات تنہا اور اپنے پلیٹ فارم سے لڑے گی ہم مسلم لیگ(ن) کا بھی مقابلہ کریں گے اور پی ٹی آئی و دیگر جماعتوں سے بھی لڑیں گے.ابرارعلی شاہ نے ہفت روزہ آواز سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوان چئیرپرسن اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو آیندہ وزیراعظم بنائیں گے.وہ پیپلز پارٹی یو ایس اے کے نائب صدر اشتیاق بیگ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں ایک عشائیہ میں شریک تھے.

جس میں اشتیاق بیگ کے علاوہ عشائیہ میں پیپلز پارٹی یو ایس اے کے انفارمیشن سیکریٹری لطیف ڈالمیا،راجہ اسد پرویز،نعیم بیگ،اسد بٹ اور دیگر کارکنان نے شرکت کی.ایک سوال کے جواب میں رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عام انتخابات 2023 میں وقت پر ہی ہونگے۔موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی.انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت عمران نے معیشت کا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا تھا مگر اتحادی حکومت صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے. ڈالرکی قیمت نیچے آرہی ہےاور ابھی مزید بہتری آئے گی.کراچی میں بارش کے باعث سڑکوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ بارشوں کے بعد حالات خراب ہوجاتے ہیں مگر سندھ حکومت اس سلسلے میں کافی کچھ کررہی ہے.انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اس سلسلے میں تعاون کرنا چائیے بارش کے دنوں میں ہمارے وزیراعلی اور سندھ کابینہ کے اراکین اور متعلقہ حلقوں کے ایم این ایز ایم پی ایز سب موجود تھے اس میں کوئی شک نہیں کہ نکاسی آب کا بہتر نظام نہیں ہے لیکن ہماری حکومت اس پر پوری توجہ دے رہی ہے انشاءاللہ حالات بہتر ہونگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں