لاہور: پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ آصف زمان کے مطابق وطن واپسی پر تقریب میں انعامات دیے جائیں گے اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کروائی جائے گی
واضح رہے کہ نوح کے بعد ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں سب سے لمبی تھرو کر کے بھی نیا ریکارڈ قائم کیا۔کامن ویلتھ گیمز میں تاریخ رقم کرنے کے لیے ارشد ندیم کا ڈوپ ٹیسٹ بھی لیا گیا یے۔ گیمز میڈیکل ٹیم نے میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم کو اینٹی ڈوپنگ کے لیے خصوصی طور پر بنائے گئے کمرے میں لے جاکر پیشاب کا نمونہ حاصل کیا۔
اس سمپل کو اب لیبارٹری میں ٹیسٹ کرکے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ ارشد نے قوت بخش ممنوعہ ادویات تو استعمال نہیں کیں۔ گیمز میں ہر گولڈ میڈلسٹ کا روٹین میں ڈوپ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔
ارشد ندیم کو بھی سونے کا تمغہ جیتنے پر اس عمل سے گزرنا پڑا ہے، عام طور پر ٹیسٹ کی رپورٹ چودہ روز میں آجاتی ہے۔