شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے ساتھ جنسی زیادتی بھی شامل ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کیا گیا اور تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔ انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مزید کہا کہ شہباز گل کے (عزم) کو توڑنے کے لیے انہیں ذلیل کیا گیا اور اس حوالے سے تمام معلومات موجود ہیں، اسلام آباد پولیس نے کہا کہ انہیں تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ اس حوالے سے میری چند سوالات ہیں: شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک سوچ ہے کہ اس قدر تشدد کون کرسکتا ہے؟سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یاد رکھیں عوام اپنا ردعمل دیکھائیں گے اور ہم ذمہ داروں کے بارے میں ساری معلومات کا پتہ لگائیں گے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں