روم: خاموش ویڈیو کلپس سے عالمی سطح پر شہرت بلندیوں کو چھونے والے ٹِک ٹاک اسٹار کھابے لامے کو اطالوی شہریت مل گئی۔22 سالہ کھابے لامے نے اٹلی کے شہر ٹیورن کے علاقے کِواسو میں رواں ہفتے اطالوی ریاست کے وفادار رہنے اور آئین اور قوانین کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔کھابے لامے کا خاندان سینیگال سے اس علاقے میں 21 سال قبل منتقل ہوا تھا۔کھابے لامے نے اپنے ٹِک ٹاک کیریئر کا آغاز 2020 میں اٹلی میں لگنے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے نوکری سے نکالے جانے کے بعدکیا۔ان دو سالوں میں انہیں ڈیجیٹل دنیا میں ڈرامائی عروج حاصل ہوا۔ تیزی سے 14 کروڑ 80 لاکھ فالورز تک پہنچنے والے کھابے ٹِک ٹاک تخلیق کاروں کی فہرست میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔گزشتہ برس نیویارک ٹائمز سے کی جانے والی گفتگو میں کھابے نے اپنے تاثرات کو عالمی زبان قرار دیتے ہوئے کہا تھا ’یہ میرا چہرا اور تاثرات ہیں جو لوگوں کو ہنساتے ہیں۔‘شہریت دیے جانے کے لیے منعقد تقریب میں ان کا کہنا تھا ’مجھے بہت فخر ہے۔میں آج سے پہلے بھی خود کو اطالوی محسوس کرتا تھا کیوں کہ میں ہمیشہ یہیں رہا ہوں۔ میں نے جو حلف اٹھا اس کے متعلق ذمہ داری کو سمجھتا ہوں۔ یہ محض الفاظ نہیں ہیں۔‘
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]