دبئی: ایشیاکپ کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انجری کا شکار ہونے والے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے گراؤنڈ میں آئی تو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات ہوئی، اس دوران ویرات کوہلی کے علاوہ یوزویندر چہل، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول نے شاہین کی خیریت دریافت کی۔
پی سی بی نے کھلاڑیوں کی گرمجوشی سے ایک دوسرے کو مبارکباد دینے اور گپ شپ کرنے کی ایک چھوٹی سی ویڈیو سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔ جس فخر زمان، شاداب خان اور محمد نواز بھی سری لنکن کھلاڑیوں کے ساتھ گپ شپ کرتے نظر آرہے ہیں۔شاہین آفریدی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں تاہم انکی جگہ اسکواڈ میں محمد حسنین کو موقع دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روایتی حریف ایشیاکپ میں 28 اگست کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے، گزشتہ سال کھیلے گئے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔