نیویارک: گانے کے لیے شاعری چرانے کے الزام میں امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ پر ایک ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصنفہ ٹریسا لا ڈارٹ نے 23 اگست کو امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی خلاف ٹینیسی کی ایک وفاقی عدالت میں 1 ملین ڈالرز ہرجانے کا کاپی رائٹس کا مقدمہ دائر کیا ہے۔مصنفہ نے گلوکارہ پر الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ 2019ء میں ریلیز ہونے والے البم ’لوور‘ کے لیے ان کی 2010ء میں شائع ہونے والی شاعری کی کتاب ’لوور‘ سے مواد کاپی کیا ہے جبکہ ناصرف گلوکارہ کے البم کا عنوان ان کی شاعری کی کتاب سے ملتا ہے بلکہ کانٹینٹ بھی ایک جیسا ہی ہے۔لا ڈارٹ نے یہ الزام بھی لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنے البم کے لیے جو گرافکس اسٹائل اور تھیم استعمال کی ہے وہ بھی ان کی کتاب سے بہت ملتی جلتی ہے جس کو اتفاق قرار دے کر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔یاد رہے کہ امریکی گلوکارہ اس سے قبل 2014 میں بھی ایک مقبول گانے’شیک اِٹ آف‘ کی وجہ سے کاپی رائٹ کے ایک مقدمے کا سامنا کر چکی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]