نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں جلد سب کچھ پر معمول پر آجائے گا۔
واضح رہے کہ بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے بھی پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ بعض ممالک نے امداد بھی بھیجی ہے۔