پاکستان کی بھاری مارجن سے کامیابی،کانگ کانگ 38 پر،ڈھیر نیا عالمی ریکارڈ

متحدہ عرب امارات:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے ناک آؤٹ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ کا کوئی بھی بیٹر قومی فاسٹ بولرز کا سامنا نہ کرسکا۔پوری ٹیم صرف 38 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔یوں پاکستانی ٹیم نے 155 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔یہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس سے قبل پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرایا تھا۔ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی جیت کا یہ نواں بڑا مارجن ہے۔اس کے علاوہ ہانگ کانگ کا 38 پر آل آؤٹ ہوجانا آئی سی سی کے کسی بھی فل ممبر ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کا کم ترین ٹوٹل ہے۔

پاکستان
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

ہانگ کانگ
کپتان نزاکت خان، بابر حیات، یاسیم مرتضیٰ، کنچت شاہ، اعزاز خان، اسکاٹ میک کچنٹ شاہ، ذیشان علی، ہارون ارشد، احسن خان، ایوش شکلا، محمد غضنفر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں