ڈاکٹر اعجاز پاکستان کا دورہ کرنےیو ایس کانگریس کے وفد میں شامل: وفد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور مزید امریکی امداد کا جائزہ لے گا

•ڈاکٹراعجاز پاکستان کا دورہ کرنے والے یو ایس کانگریس کے وفد کا حصہ: وفد سیلاب کی تباہ کاریوں اور مذید امریکی امداد کا جائزہ لے گا
•ڈاکٹر اعجاز کو کانگریس مین ٹام سوازی نے دورے کی خصوصی دعوت دی۔ وفد صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، وزیرخارجہ سمیت اہم شخصیات سے ملے گا
نیویارک ( آواز نیوز)پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی(APPAC)کے بانی داکٹر اعجاز احمد یوایس اراکین کانگریس کے ایک وفد میں شامل ہیں جو پاکستان میں سیلاب کی صورتحال اور مذید امریکی کردار کا جائزہ لےگا۔اس دورے کا مقصد پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے عظیم تر نقصانات وہاں لوگوں کی حالت زار کا اندازہ لگانے کے علاوہ سیلاب کے لئے دی جانے والی امریکہ امداد اور امریکہ کے مذید کردار کا جائزہ لینا ہے.وفد کی قیادت کانگریس میں پاکستانی کاکس کی سربراہ شیلا بی جیکسن ہیں انکے علاوہ لانگ آئیلنڈ ( نیویارک) سے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ٹام سوازی اور کانگریس مین ایل گرین شامل ہیں.ٹام سوازی نے ڈاکٹر اعجاز کوخاص طور سے وفد میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی.ڈاکٹر اعجاز کے علاوہ طاہر جاوید،طاہر بھٹی،تنویر احمد اور ریحان صدیقی بھی وفد کا حصہ ہیں.واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز APPAC کے پلیٹ فارم سے گزشتہ کئی سالوں سے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں اور یہ دورہ انہی کوششوں کا نتیجہ ہے.

ڈاکٹر اعجاز دورہ کے دوران تمام اہم میٹنگز میں شامل ہونگے.امریکی کانگریس صدر ڈاکٹر عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چئیرمین لیفٹننٹ اختر نواز،وقافی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال،وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیریں رحمان سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کرے گا.واضح رہے کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی پاکستانی کمیونٹی کو مرکزی امریکی نظام کا حصہ بنے اور بحثیت امریکی شہری نہ صرف امریکی سوسائٹی میں مکمل طور پر سرگرم عمل ہوں بلکہ پاک امریکہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں موثر کردار ادا کریں.ڈاکٹر اعجاز نے کہا اے پی پیک کی گزشتہ پانچ سال کی کوششوں کے نتیجہ میں آج امریکی وفد پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور متاثرین و انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے مزید امریکی کردار اور امداد کا اندازہ لگائے گا.پاکستانی کمیونٹی امریکی حکومت اور پاکستان کا دورہ کرنے وفد کی شکر گزار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں