پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان بیٹنگ شروع کی تو کپتان بابر اعظم 14 اور فخر زمان 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد نواز 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھارتی اوپنرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا تاہم کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سوریا کمار 13 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریشب پنت 14 رنز اور ہاردیک پانڈیا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ دیپک ہوڈا 16 رنز اور ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستانی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی سائیڈ اسٹرین انجری کا شکار ہونے کے بعد دستیاب نہیں جبکہ بھارتی آل راؤنڈر روندر جدیجہ بھی انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔

قومی ٹیم نے شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو شامل کیا ہے جبکہ بھارتی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں پاردیک پانڈیا کی واپسی ہوئی جبکہ ریشب پنت، دیپک ہوڈا ور روی بشنوی کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان
کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، نائب کپتان شاداب خان، خوشدل شاہ، آصف علی، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین۔
بھارت
کپتاب روہت شرما، نائب کپتان کے ایل راہول، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشب پنت، دیپک ہوڈا، ہاردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوی، یزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں