وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہزارہ برادری کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ کا احساس ہے، آپ کا درد جانتا ہوں اور آپ کےمطالبات کا احساس ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سانحہ مچھ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملنے جاؤں گا اور بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کروں گا، لواحقین سے درخواست ہے اپنے پیاروں کی تدفین کریں تاکہ ان کی روحوں کو سکون مل سکے۔