اسرائیلی طیاروں کی دمشق ایئرپورٹ پر بمباری؛ 5 ہلاک

دمشق: اسرائیلی فضائیہ نے دمشق ایئرپورٹ پر بمباری کی جس میں شامی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق ایئرپورٹ اور ملحقہ سیکیورٹی ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں شام کے 5 فوجی مارے گئے اور پروازیں معطل ہوگئیں۔شامی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنادیئے تاہم کچھ میزائل ایئرپورٹ پر گرے جس سے عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سرائیلی فوج نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ایران ان گروپس کو آتشیں اسلحہ فراہم کر رہا ہے جس میں لبنان کی حزب اللہ بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جادی خانہ جنگی میں 3 لاکھ سے زائد افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔ شامی حکومت نے روس اور اتحادی فوج کی مدد سے داعش جنگجوؤں کو پسپا کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں