کراچی: اداکار فیروز کی اہلیہ علیزا نے ان پرجسمانی اور نفسیاتی تشدد کا الزام لگاتے ہوئے علیحدگی کی تصدیق کردی۔سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزا نے کہا کہ چار سال کی شادی کے دوران مسلسل اپنے شوہر فیروز خان کے جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔بہت سوچ سمجھ کر علیحدگی کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اپنی ساری زندگی اس خوفناک طریقے سے نہیں گزار سکتی۔فیروز خان کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ اپنے بچوں کی پرورش تشدد زدہ ماحول میں نہیں کرنا چاہتی۔گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔فیروز اور علیزا نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اوراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں۔ فیروزخان اور علیزا نے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]