نیویارک: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے وزیراعظم سے ملاقات میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امریکا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،وزارت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کرے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ملاقات ہوئی۔علاوہ ازیں زیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات کی، جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر جمہوریہ آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر، ورلڈ بینک گروپ کےصدر ڈیوڈ مالپاس اور صدر سے ملاقات ہوئی۔ بعد ازاں وزیراعظم سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے ملاقات کی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]