لاہور: آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنل کی باہمی سیریز میں دلچسپ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان باہمی ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، انھوں نے گزشتہ روز انگلینڈ سے پانچویں میچ میں46 گیندون پر 63 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔محمد رضوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مشکل پچ پر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جس کے باعث قومی ٹیم انگلینڈ کو محض 6 رنز سے شکست دینے میں کامیاب ہوسکی۔ رضوان کی اننگز میں 2 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ انہیں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد رضوان نے باپمی سیریز میں سب سے زیادہ 315 رنز اسکور کرلیے ہیں جبکہ انکا بہترین اسکور 88 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔دوسری جانب آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، انکے ریٹنگ پوائٹس کی تعداد 861 ہے، بھارت کے سوریا کمار یادیو 801 پوائٹس کے ہمراہ دوسرے اور 799 پوائٹنس کے ہمراہ کپتان بابراعظم تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]