کراچی: فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ولن کی محبوبہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ حمیمہ ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم میں تلوار بازی اور گھڑ سواری کی تربیت جرمن ماہرین سے لی تھی۔فلم میں اپنے کردار اور اس کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے حمیمہ ملک نے بتایا کہ پوری کاسٹ کے لیے زارا شاہجہاں سمیت دوسرے ڈیزائنرز سے لباس تیار کرائے گئے تھے جب کہ میک اپ آرٹسٹس کو بھی بیرون ممالک کے ماہرین سے ٹریننگ کروائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ فلم میں گھڑ سواری، تلوار بازی اور نیزہ بازی سمیت دیگر خطرناک مناظر شوٹ کروانے کے لیے اداکاروں کو پہلے تربیت دی گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی تربیت کے لیے یورپی ملک جرمنی سے ماہرین کو بلایا گیا تھا، جنہوں نے ایک ماہ تک انہیں تربیت دی۔حمیمہ ملک کا کہنا تھا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ولن ’نوری نتھ‘ کی ایک ہی کمزوری ہوتی ہیں اور ان کی کمزوری کا کردار انہوں نے ہی ادا کیا ہے۔خیال رہے کہ حمیمہ ملک کی اس فلم کے ذریعے 5 سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، اس سے قبل وہ 2017 میں شان کی فلم ’ارتھ‘ میں نظر آئی تھیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]