گروپ کو ممبران کو بھی اعزازات دئیے گئے، قونصل جنرل عائشہ علی، سٹیٹ سینیٹر جان لو اور کونسل ممبر لِنڈا لی کی خصوصی شرکت،آیندہ سال سکالرشپ کی تعداد دوگنی کردیں گے: علی رشید
نیویارک( آواز رپورٹ)امریکن پاکستانی پبلک ایڈووکیسی گروپ ( APAG)کے زیراہتمام APAG قائداعظم محمد علی جناح سکالر شپ2022 حاصل کرنےوالے نوجوانوں کو سکالرشپ کے اجراء اور ممبران کی بےلوث خدمات کے اعتراف کے حوالے سےایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد ہوا. اے پیگ واحد پاکستانی امریکن تنظیم ہے جس نےامریکن پاکستانی سٹوڈینٹس کے لئے نوعیت کے منفرد سکالرشپ کا اجراء کیا ہے.سکالرشپ کا بنیادی مقصد پاکستانی امریکن کی پہلی نسل کو ان کی تعلیم کے ضروری تعاون و مدد فراہم کرنا ہے.قائداعظم محمد علی جناح سکالرشپ سٹی یونیورسٹی نیویارک( CUNY)اور سٹیٹ یونیورسٹی نیویارک (SUNY)کے سکولوں میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس کے لئے مخصوص ہے.اے پیگ نے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے دس(10)امریکی پاکستانی طالبعلموں کو ایوارڈز دئیے گئے.
گروپ کا ارادہ اور عزم ہے کہ اگلے سال سکالرشپ کی تعداد دوگنی کردی جائے.اس موقع پر گروپ کے لئے بے لوث اور پرخلوص محنت کرنے پر ممبران کو اعزازات بھی دئیے گئے.خصوصی تقریب میں سٹیٹ سینیٹر جان لو، نیویارک میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ علی اور کونسل ممبر لِنڈا لی نے بھی شرکت کی.گروپ کے صدر علی رشید نے کہا کہ ہمیں ہمیں قائداعظم محمد علی جناح سکاکر شپ کے اجراء پر خوشی رہی ہے. ہماری تنظیم کمیونٹی کو امریکہ کے مرکزی سیاسی شہری نظام کا مکمل حصہ بنانے اور اسے مظبوط کرنےکی کوششیں جاری رکھیں گے.