راولپنڈی: کور کمانڈرز نے ملک کے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی ار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں 252ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔شرکاء نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جامع جائزہ لیا۔ انہوں نے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے سیلاب کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اور مسلسل کوششوں کی تعریف کی۔شرکاء کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص سندھ و بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریلیف و بحالی کی کوششوں میں فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے پاکستان کے مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]