نیویارک (آواز خصوصی رپورٹ) امریکی حکام نے ابھی تک سیلاب سے متاثرہ پاکستان کے امریکہ میں غیر قانونی طور سے مقیم شہریوں کیلئے عارضی تحفظ (TPS) کے اجراءکے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تا ہم یو ایس سیٹزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) نے عوام پر واضح کیا ہے غیرمتوقع حالات مثلاً قدرتی آفت کی صورت میں ہر ممکن تعاون کیا جا سکتا ہے۔ غیر متوقع صورتحال محض پاکستان میں سیلاب یا پورتوریکواور فلوریڈا میں سمندری طوفان تک محدود نہیں۔ درخواست گزاروں کا فیصلہ کیس ٹو کیس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ نان امیگرنٹ ویزا میں تبدیلی یا توسیع ممکن ہے۔ توسیع یا تبدیلی کی درخواست مقررہ وقت پر ہی جمع کرائی جا سکتی ہے۔ ماضی میں پیرول پانے والے افرادیو ایس سی آئی ایس میں دوبارہ پیرول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں.سٹوڈنٹس ایمپلائمنٹ اتھارائزیشن کی درخواستیں بھی جلد نمٹائی جا سکتی ہیں۔ بعض صورت میں درخواست گزاروں کی فیس بھی معاف ہوسکتی ہے۔ انٹرویو کے لئے امیگریشن سروسز میں حاضری نہ دینے پر بھی نرم رویہ اختیار کیا جائے گا۔ امیگریشن اور سیٹزن شپ سینٹر کی جانب سے کہا گیا ہے درخواست گزاروں کو یہ واضح کرنا ہو گا کہ غیر متوقع حالات سے وہ کس قدر اور کیسے متاثر ہوئے ہیں۔ سینٹر کے جاری کردہ نوٹس پر بہت احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اس میں کہیں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے لئے امیگریشن سروسز اور سہولتوں کا ذکر نہیں ہے
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]