نیویارک سٹی میئر آفس میں ایک اور مسلم امریکی آفیسر کی ترقی

نیویارک ( آواز رپورٹ)نیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز نے امریکی مسلم افسر حسن نوید کو نفرت انگیز جرائم کی روک تھام (Prevention Of Hate Crimes )کے لئے قائم نیویارک سٹی کے خصوصی آفس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی ہے. اس سے قبل وہ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائیریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے.ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے حسن نوید نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے لئے ایجنسی کی کوششوں کا جائزہ لیں گے.نوید حسن متاثرہ کمیونٹیز کو درپیش نفرت انگیز اور کرمنل ایشوز کے حوالے دس سال سے زائد عرصہ کا تجربہ ہے.اس سے پہلے وہ نیویارک سٹی پولیس کے لئے کام کرنے والے ادارہ انسپکٹر جنرل کے تحت انویسٹی گیشن آفس ( OIG-NYPD)کے ساتھ کام کرتے رہے ہیں.OIG-NYPD سے پہلے وہ واشنگٹن ڈی سی میں مسلم تارکین وطن، دیگر کمیونٹیز اور ہم جنس پرستوں کو درپیش نفرت انگیز جرائم کے معاملات پر فوری عملدرآمد اور روک تھام کے لئے آؤٹ ریچ پروگراموں پر کام کرتے رہے ہیں.وہ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے پولیٹیکل سائنس میں بیچلر ڈگری اور نیویارک یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کرچکے ہیں.حسن نوید ڈپٹی مئیر برائے پبلک سیفٹی فلپس بنک کو رپورٹ کریں گے.مئیر ایرک ایڈمز نے کہا کہ تنوع پذیری( Diversity) ہمارا خفیہ ہتھیار ہے ہم نفرت کی کسی قسم کو برداشت نہیں کریں گے کیونکہ نفرت کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے.مجھے حسن نوید کو ترقی دینے پر خوشی محسوس ہورہی ہے وہ ایک پُرعزم اور رحمدل انسان ہیں.کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور نفرت انگیز جرائم کے خاتمے کی کوششوں کے سلسلے میں ان کا ریکارڈ قابل رشک ہے.حسن نوید نے کہا کہ یہ میرے لئے بئت فخر کی بات ہے کہ مئیر ایڈمز نے مجھ پہ اعتماد کیا اور مجھے ایگزیکٹو ڈائیریکٹر کی حییثیت سے تعینات کیا.انہوں نے کہا میں نفرت اور تعصب کی بنیاد پر جرائم کی روک تھام کے لئے ادارے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہونگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں