ایلون مسک کے آتے ہی اداکارہ امبر ہرڈ نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

سان فرانسسکو: ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کنٹرول جیسے ہی ایلون مسک کے پاس گیا ہے تب سے کئی شوبز شخصیات نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔امبر ہرڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبر سب سے پہلے یوٹیوبر میتھیو لیوس نے دی جو ’امبریلا گائے‘ کے نام سے ٹوئٹر پر موجود ہیں۔یہ واضح نہیں کہ ایمبر نے اپنا اکاؤنٹ کب ڈیلیٹ کیا اور اس کی کیا وجوہات تھیں لیکن ممکنہ طور پر ایلون مسک ہی اس کی وجہ ہوں گے۔جانی ڈیپ سے طلاق کے بعد امبر ہرڈ 2016 سے 2018 تک ایلون مسک کے ساتھ تعلق میں تھیں۔پچھلے ہفتے سے اب تک ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے والی شخصیات میں ٹونی بریکسٹن، اداکارہ شونڈا رائمز اور سابق ریسلر مِک فولی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں