کراچی: معروف عالمِ دین و مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ دارالعلوم کراچی میں ادا کردی گئی۔مفتی رفیع عثمانی کی نمازِ جنازہ ان کے چھوٹے بھائی مفتی تقی عثمانی کی امامت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طالبِ علموں نے شرکت کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال اور رہنما انیس قائم خانی، مولانا اورنگزیب فاروقی اور امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کے دوران درالعلوم کراچی کے صدر دروازے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کی جانب سے جامعہ درالعلوم کراچی کی چیکنگ بھی کی گئی۔واضح رہے کہ 18 نومبر کی رات مفتی اعظم پاکستان محمد رفیع عثمانی 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ رفیع عثمانی مفتی اعظم اور مشہور درسگاہ جامعہ دارالعلوم کراچی کے رئیس الجامعہ ہونے کے علاوہ 30 سے زائد کتابوں کے مصنف، مفسرقرآن، فقیہ تھے۔مولانا رفیع عثمانی 21 جولائی 1936 کو بھارت کے علاقے دیوبند میں پیدا ہوئے، اُن کا نام عالم دین مولانا اشرف علی تھانوی نے رکھا۔ آپ کے والد مولانا شفیع دارالعلوم دیوبند کے مفتی اعظم تھے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]