ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور ٹی وی اور فلم اداکارہ شہناز گل نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں گھر والے سپورٹ نہیں کر رہے تھے تو وہ اپنے خوابوں کوپورا کرنے کیلئے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔شہناز گل نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی شو انڈین آئیڈل 13 میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں شہناز کو کنٹیسٹنٹ سے گفتگو کرتے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے دیکھا گیا۔
شہناز گل نے کنٹیسٹنٹ کو بتایا کہ وہ لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں گھر والوں کا سپورٹ حاصل ہے۔ شہناز نے اپنے ماضی کو یا د کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اداکاری اور گلوکاری کا بےحد شوق تھا مگر گھر والے انہیں سپورٹ نہیں کرتے تھے۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے انہیں گھر سے بھاگنا پڑا، انہوں نے کہا کہ بھارت میں بہت کم خاندان ایسے ہیں جو ورکنگ ویمن کو سپورٹ کرتے ہیں، مجھے زندگی میں اپنے سپنوں کو پورا کرنا تھا لیکن فیملی سپورٹ کرنے والی نہیں تھی لہٰذا میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنی والدہ کو پہلے غیر ملکی دورے پر دبئی لے کر گئی اور یہ احساس غیریقینی تھا کیوں کہ انہیں اپنے والدین کیلئے ہمیشہ کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔یاد رہے کہ شہناز گل بگ باس کی بھی کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں جہاں سے ا نہیں خوب شہرت حاصل ہوئی ، شہناز سلمان خان کی بھی پسندیدہ ہیں اور جلد ان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان کے ساتھ ایکشن کرتی نظر آئیں گی۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف