ہزاروں فلائیٹس کینسل،کرسمس کی تیاریاں متاثر، سفری مشکلات، بیشتر ریاستوں” موسمی ایمرجنسی نافذ”لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت
نیویارک ( آواز رپورٹ)امریکہ بھر برفباری کے طوفان جسے”بم سائیکلون”کا نام دیا گیا لگ بھگ 44 ریاستوں میں سخت ترین سردی، برفباری اور سرد بارشوں کا سبب بن رہا. کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کہیں زیادہ گرچکا۔ امریکی عوام کو کرسمس کے موقع پر 20-25 سالوں ایک دوبار ہونے والے شدید سردی کا سامنا ہے. نیویارک سٹیٹ سمیت بیشتر ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہوچکی ہے سخت ترین سفری گائیڈ لائنز جاری کردی گئی اور عوام سے کہا گیا ہے کہ کرسمس پر عزیز واقارب سے ملنے اور سفر کے لئے محتاط رہیں. نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے نیویارکرز سے کہا ہے یا تو وہ جمعہ کے ابتدائی اوقات یا پھر اتوار کے بعد سفری پلان بنائیں۔اسی دوران سردی و برفانی طوفان اور درجہ حرارت میں ریکارڈ گراوٹ کے باعث امریکہ بھر میں پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ بھی جاری ہے اب تک 6 ہزار فلائیٹس کینسل ہوچکی ہیں اور آنے والے دنوں میں اس سے کہیں زیادہ پروازیں منسوخ کی جاسکتی ہیں.
سی این این کے مطابق تاریخ ساز سرد ترین موسم جہاں امریکی عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے دوسری طرف انہیں ہیٹ اور گیسز کی مدد میں اضافی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے.نیشنل انرجی اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو صارفین کو صارفین کو 37 فیصد سے زیادہ تک قیمتیں ادا کرنا ہونگیں.امریکہ بھر میں 100 ملین افراد شدید سردی، برفباری اور درجہ حرارت میں ریکارڈ کمی سے متاثر ہورہے ہیں.نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کا ایک نسل کو ایک بار سامنا کرنا پڑتا ہے.