انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز 14 اور 15 اکتوبر جب کہ ایک روزہ انٹرنیشنل میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ دونوں ٹی ٹونٹی میچز اسی روز کھیلے جائیں گے کہ جب انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہوگی، مسلسل 2 روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے یہ چاروں میچز( 2 مینز ٹیموں کے اور 2 ویمنز ٹیموں کے) ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر منعقد ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں آخری مرتبہ گزشتہ سال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مدمقابل آئی تھیں جس میں انگلینڈ نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی تھی جب کہ پاکستان نے سال 2019 میں انگلینڈ ویمنز ٹیم کی ملائیشیا میں میزبانی کی تھی جہاں مہمان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 0-2 اور ون ڈے سیریز 0-3سےجیت لی تھی۔پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹ کی عالمی چیمپئن انگلینڈ ویمنز ٹیم کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد دنیا بھر خصوصا ہمارے خطے میں خواتین کرکٹ کےفروغ کےلیے ایک بڑا اور اہم اعلان ہے، یہ اعلان پاکستان اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے تعلقات کی مضبوطی اور ان میں موجوداعتماد کی واضح مثال ہے۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]