نیو یارک (آواز نیوز) بائیڈن کے امریکا میں کام نہ کرنے کا معاوضہ ملتا ہے۔امریکیوں کا خیال ہے کہ حکومتی امداد قلیل مدتی ہونی چاہیے تاکہ لوگ جلدپیروں پر کھڑے ہوں۔ امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں ایک قابل اعتماد حکومتی حفاظتی انتظام ہو تاکہ جب لوگ مشکل وقت سے گزریں یا اپنی ملازمتوں سے محروم ہوں، تو ان کے خاندان بھوکے نہ ہوں، اپنے گھر سے محروم نہ ہوں یا محرومی کا شکار نہ ہوں۔ لیکن زیادہ تر امریکیوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ حکومتی امداد قلیل مدتی ہونی چاہیے اور اس کا مقصد لوگوں کو تیزی سے اپنے پیروں پر کھڑا کرنا، نوکری کی طرف لانا اور مالی طور پر خود کفیل کرنا ہو۔ تاہم آج کے فلاحی پروگرام اس مقصد کو پورا کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ سالانہ نصف ملین ڈالر کمانے والے خاندان اوباما کیئر کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں؟ یا یہ کہ کچھ ریاستوں میں، بے روزگاری انشورنس فوائد ایک لاکھ ڈالر سالانہ تنخواہ والی ملازمت کے برابر ہو سکتے ہیں؟یہ چونکا دینے والی باتیں ہیں لیکن سچ ہیں۔ اور اس بات کی وضاحت بھی کہ کورونا کے امریکی ساحلوں سے ٹکرانے کے تقریباً تین سال بعد بھی کیوں بہت سارے کاروبار کارکنوں کو نوکری پر واپس نہیں لا سکتے۔ آج بھی 2019 کے مقابلے میں کم از کم 3 ملین کم امریکی کام کر رہے ہیں۔ورکرز کی کمی کی بہت سی وجوہات ہیں، لیکن ایک یہ بھی ہے کہ بہت سی ریاستوں میں فلاح و بہبود کی رقم متوسط طبقے کی تنخواہسے زیادہ یا تقریباً اتنی ہی ہے
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]