امریکی خواتین اپنے دفاع کے لیے زیافہ بندوقیں خریدنے کا رجحان بڑھ گیا

پچھلے سال، امریکہ میں پہلی بار بندوق خریدنے والوں میں سے ایک تہائی خواتین تھیں


نیویارک (آواز نیوز)پہلے سے زیادہ خواتین اپنے دفاع کے لیے بندوقیں خرید نے لگیں۔نیشنل شوٹنگ اسپورٹس فاونڈیشن کے مطابق پچھلے سال، امریکہ میں پہلی بار بندوق خریدنے والوں میں سے ایک تہائی خواتین تھیں۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ 2005 سے 2020 تک خواتین کی بندوق کی ملکیت میں 77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق سیاہ فام خواتین میں، 2010 کے بعد سے آتشیں اسلحہ سے قتل کی شرح تین گنا سے زیادہ ہو گئی ہے۔ آج، 2021 کے نیشنل فائر آرمز سروے کے مطابق نئی خواتین بندوق مالکان میں سے تقریباً 30فی صد سیاہ فام ہیں۔اس حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ اب دنیا بدل رہی ہے اور انھیں اس بدلتی دنیا کے تقاضوں کے مطابق زندہ رہنا اور آگے بڑھنا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ یہ جاننا ان کی ضرورت ہے کہ اپنا دفاع کیسے کیا جائے ۔ واضح رہے کہ خواتین میں نہ صرف بندوق کا استعمال بڑھا ہے بلکہ ان کے ملبوسات میں بھی بندوق چھپانے کی جگہ کا اضافہ ہوا ہے اور فیشن ڈیزائنرز نے خواتین کی اس ضرورت کے پیش نظر جدید ملبوسات تیار کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں