امریکہ میں افیون اور ادویات کے زائد استعمال سے ہلاکتیں بڑھ گئیں، 2021میں ایک لاکھ ستر ہزار جاں بحق

نیویارک( آواز رپورٹ)امریکہ میں مقدار سے زیادہ ادویات اور درد دور کرنے کےلئے فنٹائل ( افیون یا کوکین)کے استعمال سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے. امریکی محکمہ برائے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ( CDC) کے مطابق 2021 میں ایک لاکھ ستر ہزار (107000)کے لگ بھگ افراد جاں بحق ہوئے.جو 2020 کے مقابلہ میں 16فیصد زیادہ ہے

.Fentanyl ایک ٹھوس سینتھکاافیون یا کوکین ہے جسے ہیروئن سے زیادہ مضبوط اور مہلک تصور کیا جاتا ہے.امریکہ بھر میں 2022 میں بھی اس کا استعمال کم نہ ہوا جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ رواں سال اور ڈوذ ادویات کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوگا.ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس سال اب تک Fentanyl کے 380 ملین کے لگ بھگ خطرناک ڈوذ قبضے میں لئے ہیں.جن میں فینٹنائل کی ملاوٹ والے جعلی ڈوذ اور دس ہزار پونڈ فینٹنائل پاؤڈر شامل ہیں. اصل تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے.کوکین اور دیگر نشہ آور اور ادویات کے زائد استعمال میں 2021 میں اچانک اضافہ ہواہے.سی ڈی سی کے مطابق ان وجوہات کی بنا پر عرصہ حیات میں 24 سال کے دوران کمی واقعہ ہوئی جو 74.5 فیصد رہ گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں