جنوبی کوریا: سام سنگ نے کئی ماہ قبل اپنے نئے 200 میگاپکسل کیمرے کا ایک ویڈیو اشتہار جاری کیا تھا لیکن اب اس کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔کووڈ 19 وبا کے بعد اب پہلی مرتبہ اسٹیج پر سام سنگ سےوابستہ ماہر نے نہ صرف نئے گیلکسی ایس یو 23 فون کو دکھایا ہے بلکہ ٹو ان ون لیپ ٹاپ کا اعلان بھی کیا ہے۔ تاہم پوری تقریب میں 200 میگاپکسل کیمرے سینسر پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تین ماڈل پیش کئے گئے جن میں گیلکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہیں۔ اس کی پشت پر خوبصورت انداز میں کئی کیمرا سینسر لگائے گئے ہیں جو مل کر 200 میگاپکسل تصویر کشی ممکن بناتے ہیں۔ ان کی تفصیل کچھ اسطرح سے ہے کہ سینسر 16 میگاپکسل کا ہے جو روشنی بہتر بناتا ہے۔ پھر چار سینسر ایسے ہیں جو فی سینسر 12.5 میگاپکسل ریزولوشن دیتے ہیں اور مل کر ایک 50 میگاپکسل کی تصویر بناتے ہیں۔ پھر ایک مین اور بڑا کیمرہ ہے (جسے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے) جو F1.7 اپرچراور 85 درجے کا فیلڈ ویو فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ 12 میگاپکسل کا F2.2 الٹراوئڈ، 10 میگاپکس کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس بھی ہے۔ یہ تین گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور ایک 10 میگاپکسل کا F2.4 ٹیلی فوٹو لینس ہے جو 10 گنا آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے۔
امریکا کا بشارت الاسد پر روس اور ایران پرانحصار کے باعث حلف کا کنٹرول کھونے کا الزام
متحدہ عرب امارات کے صدر نے شہریوں کے 401 ملین کے قرضے معاف کردیئے
سعودیہ اور جاپان کی امدادی ایجنسیوں کا انسانی ہمدردی کے کاموں میں تعاون کا معاہدہ
شام کے ساتھ ہماری سرحدیں بند اور مکمل محفوظ ہیں: عراق
40 سال بعد بنگلہ دیش کا عازمین حج کو سمندری راستے سے بھیجنے کا فیصلہ