چین نے پاکستان کیلیے 700 ملین ڈالرفنانسنگ کی منظوری دے دی، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے 700 ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹ میں کہا کہ چائنا ڈیوپلمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کو 700 ملین ڈالر فراہم کرنے کے لیے معمول کی تمام کارروائی مکمل ہوگئی ہے۔ چین سے رواں ہفتے رقم ملنے کی امید ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کو 700 ملین ڈالر رواں ہفتے ملنے کی امید ہے جس کے بعد بینک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو جائے گا۔پاکستان اور چائنا ڈیولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا۔ یہ پیش رفت 300ملین ڈالر کے ایک اورچینی کمرشل قرضے کی واپسی کی تاریخ سے کچھ دن پہلے ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں