اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کیس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 14 مارچ کو نیب ترامیم کیس کی سماعت کرے گا۔علاوہ ازیں پی آئی اے میں تقرریوں سے متعلق کیس کو بھی سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ 14 مارچ کو 12:30 پر سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں 69 مختلف اراکین اسمبلی کے مقدمات کی سماعت کیلئے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔ جو تیرہ مارچ کو اراکین اسمبلی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔تین رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی بھی شامل ہیں۔ یہ بینچ 2018 سے 2022 کی مختلف انتخابی عذر دارویوں کی سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا