لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا لندن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے پکڑی گئیں۔ میل آن لائن کے مطابق 38سالہ پریانکا چوپڑا اپنے 28سالہ شوہر نک جونس اور والدہ مدھو کے ہمراہ ان دنوں ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔ وہاں گزشتہ روز پریانکا چوپڑا اسی فلم کی شوٹنگ کے لیے اپنے بالوں کو کلر کروانے کے لیے سیلبریٹی سٹائلسٹ جوش ووڈ کے سیلون ’نوٹنگ ہل سیلون‘ پر چلی گئیں۔رپورٹ کے مطابق پریانکا چوپڑا کے سیلون جانے کی خبر پولیس کو بھی مل گئی اور آفیسرز نے سیلون پر جا کر جوش ووڈ اور پریانکا چوپڑا کو زبانی وارننگ دے دی۔ تاہم اداکارہ مصر رہیں کہ انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق تمام قوانین کی پاسداری کی ہے۔ اداکارہ شاید یہ نہیں جانتی تھیں کہ گزشتہ پیر کے روز سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے چنانچہ لاک ڈاؤن کے دوران سیلون پر جانا ہی قابل گرفت خلاف ورزی تھی۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]