دی ہیگ/ہالینڈ(آواز آن لائن)عالمی عدالت جرائم ( انٹرنیشنل کرمنل کورٹ) نے روس کے صدر ولادئمیر پیوٹن کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردئے ہیں.یہ وارنٹ روسی صدر کے یوکرائن میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات میں جاری کیا گیا ہے
.عدالتی وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن بچوں کی ملک سے بیدخلی سمیت یوکرائن میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں.کریملین ماضی میں ایسے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے. ھیگ( ھالینڈ) میں ICC کے ھیڈکوارٹرز سے جاری عدالتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر یوکرائن سے بچوں کی ملک بدری اور یوکرائن سے روس میں غیر قانونی منتقلی جیسے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہیں.نیوز ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد موجود ہیں کہ صدر پیوٹن متذکرہ جرائم کے واحد ذمہ دار ہیں.بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر پیوٹن اپنے ماتحتوں، متعلقہ افسروں اور حکام کو ان جرائم کی روک تھام سے منع کرنے کے بجائے انہیں ململ اختیارات دئیے جن کی وجہ سے یوکرائن کے شہریوں اور بچوں کو جنگی جرائم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.گزشتہ سال جنگ کے آغاز سے ہی ماسکو پر الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں کہ روس بچوں اور بڑوں کو زبردست روس منتقل کرتا رہا ہے.تاہم روسی حکام تسلسل کے ان الزامات کی تردید کرتے آرہے ہیں.