بیجنگ( آواز نیوز)سعودی عرب اور ایران ایک دوسرے کے ملکوں میں اپنے سفارتخانے اور قونصلیٹس کھولنے پر آمادہ ہوگئے ہیں. بیجنگ میں ایران کے وزیرخارجہ حسین عامر عبداللہُ نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن سلطان بن سعود سے ملاقات کے دوران سفارتی مشنز کھولنے کا معاہدہ کیا یہ ملاقات بیجنگ کے وزیر خارجہ قن گینگ کی موجودگی میں ہوئی. دونوں ممالک کے دارالخلافوں میں ایمبیسی کھولنے کے ساتھ مختلف شہروں میں قونصل خانے بھی دوبارہ قائم کئے جائیں گے.دونوں وزراء خارجہ نے ایک دوسرے کے ملک کے لئے فضائی آپریشنز کی بحالی پر بھی اتفاق کیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کے شہریوں کو ویزے کے اجراء پر بھی متفق ہوگئے ہیں. چین کی کوششوں سے ہونے والے اس تاریخی معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونے کے ساتھ طویل عرصے سے خطے میں پائے جانے والے دباؤ اور خوف و ہراس اور اندیشوں کا خاتمہ یا کافی حد تک کمی واقع ہوگی. سعودی عرب اور ایران کے درمیان یمن تنازعہ کی وجہ سے گزشتہ کئی سالوں سے سخت کشیدگی پائی جاتی تھی حالیہ دنوں میں چین کی کوششوں سے دونوں ایک دوسرے کے قریب آگئے ہیں اور اب سفارتی تعلقات کی باقاعدہ بحالی اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے. عین اس وقت جب بیجنگ میں تاریخی معاہدہ ہورہا تھا ہزاروں میل دور امریکی ریاست کیلیفورنیا میں تائیوان کے رہنما نے ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی اور دیگر امریکی قانون سازوں سے ملاقاتیں کیں. چین تائیوانی لیڈر کے دورہ امریکہ اور مذکورہ ملاقاتوں پر بہت برہم ہے. اطلاعات کے مطابق تائیوان کی سمندری حدود میں چین کے بحری جنگی جہازوں کی نقل و حرکت میں تیزی دیکھی گئی ہے. چین کا دعوی ہے تائیوان اس کا علاقہ ہے اور وہ اسے اپنے ساتھ شامل کرے گا چاہے طاقت استعمال کیوں نہ کرنی پڑے.حالیہ عرصہ میں سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تیل کی پیداوار کے معاملہ پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اس وجہ سے سعودی عرب اور چین ایک دوسرے کے بہت قریب آگئے ہیں اور چین کی کوششوں سے ریاض اور تہران میں صلح ہوئی ہے.تیزی سے ہونے والی اس پیش رفت سے امریکہ خاصا پریشان ہے.
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]