شمالی کوریا کے حکمران کم جانگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی میزائل ہدف کی صلاحیت کو 15 ہزار کلومیٹر تک بڑھایا جائے۔کم جانگ ان نے شمالی کوریا کی آٹھویں ورکرز پارٹی کانگریس جس کا پیانگ یانگ میں انعقاد کیا گیا تھا میں سیئول اور واشنگٹن کیلئے کم جانگ ان نے واضح پیغام دیا۔ شمالی کوریا کے حکمران نے ملک کی نئی اور بہتر قومی دفاعی صلاحیتوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے امریکہ کو اپنا اصل دشمن اور حکومت کے انقلاب میں بنیادی رکاوٹ قرار دیا ۔انہوں نے فوجی قوت کو بڑھانے کے لئے نئےاہداف بتاتے ہوئے میزائل حملے کی صلاحیتوں میں بہتری لانے کا عزم کیا اور کہا کہ ایسے میزائل بنائے جائیں گے جس سے 15 ہزار کلومیٹر دور تک ہدف کو نشانہ بنایا جاسکے۔کم جانگ ان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایک نئی جوہری آبدوز تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے پانچ سال کا معاشی منصوبہ بھی متعارف کرایا جو خود انحصاری پر مرکوز ہوگا لیکن اس کے بارے میں کوئی ٹھوس تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]