اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تین دن میں دوسری اہم ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان اہم ملاقات آدھے گھنٹے تک جاری ہے، جس میں ہونے والی مشاورت کے بعد ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اپنا وضاحتی بیان جاری کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کے درمیان ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی طویل ملاقات ہوئی تھی۔
قبل ازیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسمبلی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ سیاسی تقاریر کے بعد پارلیمنٹ میں گفتگو کرنے کی اجازت مانگی اور پھر اُن تمام باتوں سے لاتعلقی اختیار کی۔
سکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 3 خوارج ہلاک، دو زخمی
190ملین پاؤنڈ ریفرنس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
سابق آرمی چیف جنرل(ر) باجوہ نے بشریٰ بی بی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا
عمران مدینہ ننگے پاؤں جا کر آئے تو باجوہ کو فون آنے لگے آپ کسے لے آئے؟ بشریٰ بی بی
بشریٰ بی بی کے سعودی عرب پرالزامات شرمناک ہیں : خواجہ آصف