نیوجرسی کے بعد نیویارک میں بھی مسجد کے سندر حملہ کی کوشش، حملہ اور گرفتار، پاکستانی و مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس

نیویارک( آواز نیوز)امریکہ کے مختلف شہروں میں حالیہ دنوں میں مساجد کے اندر حملوں کے چند واقعات کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا کے تازہ واقعہ بروکلین( نیویارک) میں لٹل پاکستان کے نام سے مشہور علاقے میں واقع مکی مسجد میں نامعلوم شخص کا حملہ مسجد میں رکھے قرآن شریف کی بے حرمتی کرنے لگا.اس موقع پر کرنل صاحب کے نام سے معروف مسجد کے بزرگ رضاکار نے ایسا کرنے سے روکا تو اُس نے تو مجرم نے ان سے بھی بدتمیزی شروع کردی.مسجد میں نماز مغرب کی ادایئگئ کے لئے پہنچنے والے پاکستانی نژاد پولیس افسر اور مسلم افسر سوسائٹی کے نائب صدر کپٹن وحید اختر کی مداخلت پر حالات قابو میں آگئے کپٹن وحید نے حملہ اوار کو قابو کرلیا اور قریبی پولیس اسٹیشن سے پولیس بلوا کر مجرم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا کپتان وحید کی بروقت موجودگی نے معاملے کو آگے بڑھنے سے روک دیا انہوں نے ایک طرف مجرم کو پکڑا اور دوسری طرف مشتعل نمازیوں کو کسی انتہائی اقدام سے روک دیا. واضح رہے کہ نیوجرسی میں مسجد کے امام پر حملے کے بعد کمیونٹی میں خوف ہراس پایا جاتا ہے. چند روز قبل کینیڈا میں اسطرح کے دو واقعات پیش آچُکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں