پنسلوانیا کی لی ھائی یونیورسٹی نے صدر ٹرمپ کو 30 سال پہلے دی جانے اعزازی ڈگری منسوخ کردی : کیپٹل ھل پر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ وجہ


نیویارک ( آواز رپورٹ) ہیں جب برا وقت آتا ہے تو ہر چیز برے ہوتی جاتی ہے.اپنے حامیوں کو مبینہ طور پر دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں امریکی پارلیمنٹ پر حملے پر اکسانے کی پاداش ریاست پنسلوانیا میں واقع Lehigh یونیورسٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دی جانے والی اعزازی ڈگری منسوخ کردی ہے. صدر ٹرمپ کو یہ ڈگری لگ بھگ 30 سال پہلے1988 میں دی گئی تھی. ایک طرف دوبارہ مواخذہ کی لٹکتی دیوار، ٹوئیٹر اور فیس بک جیسی مقبول سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس کی جانب سے صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹس معطل کئے جانے باعث صدر ٹرمپ کے لئے اپنے پیغامات عام کرنا مشکل ہوگیا ہے. اب انہیں یونیورسٹی کی اعزازی ڈگری سے بھی محروم ہونا پڑا ہے.لی ھائی یونیورسٹی بورڈ آف ٹرسٹیز کی ایگزیکٹو کمیٹی نے خصوصی اجلاس میں ممبران نے صدر ٹرمپ کی اعزازی ڈگری منسوخ کرنے کے حق میں ووٹ دئیے. بورڈ آف ٹرسٹیز نے ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلہ کی توثیق کردی ہے.یونیورسٹی نے مذید تبصرے سے انکار کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں