نیویارک: امریکی بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی اور حال ہی میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے والے ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے دے مستعفیٰ ہو رہے ہیں۔ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے ٹوئٹر کی نئی سی ای او پہلی مرتبہ ایک خاتون ہوں گی جو اگلے 6 ہفتوں میں چارج سنبھالیں گی۔
خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این بی سی یونیورسل میں ایڈورٹائزنگ کی سربراہ لنڈا یاکارین، مسک کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) کا عہدہ سنبھالیں گی اور ٹوئٹر کی قیادت کریں گی۔ایلون مسک سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پروڈکٹ، سافٹ ویئر اور سیسوپس کی نگرانی سمیت ٹوئٹر کے مختلف شعبے سنبھالیں گے۔یاد رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بہتر شخص کے ملتے ہی سی ای او کی ذمہ داری چھوڑ دیں گے۔