جلال آل ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں اور وہ پاکستان کی مہمان نوازی اور پاکستانیوں کی محبت سے اتنے زیادہ متاثر ہوئے کہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر مختلف اسٹوریز کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کررہے ہیں۔ جلال آل نے جمعہ کے روز انسٹاگرام پر پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں انہوں نے ترکی کے پرچم والا ماسک اپنے چہرے پر لگایا ہوا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاک ترک دوستی اور بھائی چارے کو بیان کرتے ہوئے نہایت ہی خوبصورت پیغام اردو میں لکھا۔جلال آل نے سب سے پہلے تو تمام پاکستانیوں کو جمعہ کی مبارکباد دی اور لکھا ’’زندہ باد ہلالی پرچم والے برادر ممالک سرخ ہلالی پرچم کی کمی پورے کرتے ہوئے آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کے بہن بھائی ترک آپ کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے لیے دعا گو ہیں‘‘۔جلال آل نے اپنے پیغام میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیتے ہوئے لکھا ’’کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اسلام آباد سے تمام پاکستانی بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔‘‘
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
تازہ ترین
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="1592" title="Contact form 1"]