پیرس: فرانس میں ایک جھیل کنارے کھیلنے والے پری اسکول کے بچوں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 بچے اور ایک بالغ شخص شدید زخمی ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ فرانسی شہر الپس میں پیش آیا جہاں پری اسکول کے بچوں کا ایک گروپ موسم گرما کی تعطیلات منانے ایک جھیل پر آیا تھا۔
بچوں کی عمریں تین سال کے درمیان ہیں جنھیں گہرے زخم آئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے جب کہ بچوں کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہونے والا بالغ شخص موت و زیست کی کشمکش میں زیر علاج ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایک پولیس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار شخص شامی پناہ گزین ہے۔
اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ بلی جین کنگ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایشین جونیئرکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم مسقط روانہ
میٹا کا آڈیو اور ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان
آسٹریلوی پارلیمنٹ میں بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال کی پابندی کا بل پیش
اسرائیلی وزیراعظم نے بین الاقوامی فوجدای عدالت کو انسانیت کا دشمن قرار دیدیا