اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا اور اس پر عمل درآمد کرلیا اب ایسی کوئی چیز باقی نہیں رہی جو اس معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن سکے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جب ہم نے ذمہ داری سنبھالی تو سب سے مشکل مرحلہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کو مکمل کرنا تھا کیوں کہ سابق حکومت اس معاہدے کی دھجیاں بکھیر چکی تھی اس کے بعد سیلاب نے تباہی مچائی جس سے ہمیں 30 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کرلیا ہے اور اس پر پوری طرح عمل درآمد کرلیا ہے لیکن ابھی تک اسٹاف لیول ایگزیمنٹ سائن نہیں ہوا، اس کے بعد اب بورڈ میں یہ معاملہ جائے گا، امید ہے کہ تمام شرائط پوری ہونے کے بعد اب اسی ماہ آئی ایم ایف کا نائنتھ ریویو مکمل ہوکر بورڈ سے اس کی منظوری لی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میری آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ایک گھنٹہ ٹیلی فون پر بات ہوئی جس میں ان سے کہا کہ وہ اگر مجھے زبانی یقین دہانی کرائیں تو میں اس پر انحصار کرتے ہوئے مزید اقدامات کرسکتا ہوں جس پر انہوں نے ایک سے دو اقدامات مزید کرنے اور اس صورت میں معاہدے کی یقین دہانی کرائی جس پر میں نے آئی ایم ایف کی مزید شرائط بھی پوری کردیں۔
کراچی سے کالعدم بی ایل اے کے7 کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں، ان کیساتھ وہی کرینگے جو کرنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
ویڈیو بیان کا معاملہ: بشریٰ بی بی کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمات درج
احتجاج ہر صورت ہو گا، اس بار کسی صورت واپسی نہیں ہوگی: پی ٹی آئی اجلاس میں فیصلہ
پی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند، شہری رل گئے