الایمان نیو جرسی کی ٹیم کامیٹس کی شاندار کارکردگی( چاندی کا تمغہ حاصل کیا)
جرسی سٹی ( آواز رپورٹ)یو ایس اے اسلامک گیمز یوتھ ساکر ٹورنامنٹ میں نیو جرسی نورالایمان سکول کی ٹیم کامیٹس (COMETS) نے چاندی کا تمغہ جیت لیا- ٹورنامنٹ میں کامیٹس کے مایہ ناز فارورڈ جبران صفدر نے پانچ گول سکور کئے اور اپنی ٹیم کی گروپ گیمز اور سیمی فائنل میں کامیابیوں کا سہرا ان کے سر رہا۔ اس بہترین کارکردگی پر جبران صفدر کو ٹورنامنٹ کا Highest Goal Scorer بہترین پلئیر آف دا ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا- نورالایمان سکولز ٹین کامیٹس کی فائنل تک رسائی، چاند کا تمغہ جیتا، جبران صفدر سب سے زیادہ گول کرکے بہترین کھیلاڑی قرار پائے کامیٹس کا بہترین کھیل پیش کیا،صفدر برادرز جبران صفدر،ریان صفدر اور زیدان صفدر نے بیک وقت کامیٹس میں شمولیت صفدر برادرز انٹرنیشنل ایمپائر اور کوچ مدثر صفدر کے صاحبزادے ہیں،
کمیونٹی کی مدثر صفدر کو دلی مبارکباد.کامیٹس نے پورے ٹورنامنٹ بہترین کھیل پیش کیا اور فائنل تک رسائی حاصل کی- یوتھ ساکر کے فائنل میچ میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں نظر آیا اور دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا- عوام کی بہت بڑی تعداد دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل میچ سے محظوظ ہوئی- پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا- دوسرے ہاف میں کھیل کے اختتام سے دو منٹ قبل جعفری جونیئر ز نے گول سکور کیا اور اسطرح یہ مقابلہ 1-0 سے اپنے نام کیا- اس ٹورنامنٹ کی خاص بات نیوجرسی کے تین بھائیوں صفدر برادرز کی comets کی طرف سے ٹورنامنٹ میں شمولیت تھی- جبران صفدر، ریان صفدر اور زیدان صفدر نے تمام ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کی طرف سے بہترین کھیل پیش کیا اور ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار کیا۔ جبران صفدر نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کئے اور اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا- بدقسمتی سے فائنل میں کوئی گول سکور نہ کرسکے اور 1-0 سے ٹیم فائنل میں شکست کھاگئی- یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جبران ، ریان اور زیدان صفدر کرکٹ کے انٹرنیشنل امپائر اور کوچ اور نیو جرسی کے معروف سپورٹس آرگنائزر چوہدری مدثر صفدر کے صاحبزادے ہیں – کمیونٹی کی اہم شخصیات نے مدثر صفدر کو انکے بچوں کی USA ISLAMIC GAMES میں شمولیت اور soccer بہترین کارکردگی پر دلی مبارکباد دی اور آئندہ بھی بچوں کی کامیابیوں کیلئے دعا کی- یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نیوجرسی میں سپورٹس میں مشہور صفدر برادرز جبران صفدر (عمر دس سال) ، ریان صفدر (عمر نو سال) اور زیدان صفدر (عمر سات سال) soccer کے علاوہ ٹینس کے بھی بہترین کھلاڑی ہیں اور متعدد ٹینس ٹورنامنٹ بھی جیت چکے ہیں-